ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گجرات کے سورت میں 200 فٹ گہری کھائی میں جا گری اسکول بس، 10 بچوں کی موت

گجرات کے سورت میں 200 فٹ گہری کھائی میں جا گری اسکول بس، 10 بچوں کی موت

Sun, 23 Dec 2018 15:24:49    S.O. News Service

سورت 23/ڈسمبر (ایس او نیوز/ایجنسی)  ریاست گجرات کے  سورت کے پاس امرولی میں ایک اسکولی بس 200 فٹ گہری کھائی میں جاگرنے سے  کم ازکم 10 بچوں کی موت واقع ہوئی ہے، جبکہ 20 سے زائد بچے زخمی ہیں۔ اطلاع کے مطابق حادثہ  ہفتے کی شام پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ زخمیوں کئی ایک کی  حالت نازک ہے۔  تمام زخمی بچوں کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب بچے پکنک سے واپس آ رہے تھے، مہال-برڈی پاڑا موڑ پر بس نے اپنا توازن کھو دیا اور گہری کھائی میں جا گری ۔ جس وقت یہ حادثہ ہوا اس وقت بس میں 60 سے زیادہ بچے سوار تھے۔

تمام بچے شری گروكرپا سوسائٹی میں ایک پرائیویٹ ٹیوشن سینٹر کے طالب علم تھے، ان بچوں کو ڈانگ کی تاریخی جگہ دکھانے کے لئے لے جایا گیا تھا، بس میں پہلی سے لے کر ساتویں کلاس کے بچے سوار تھے، ان بچوں کے ساتھ ٹیوشن کلاس کے ٹیچر سمیت 6 اور لوگ بھی موجود تھے۔

حادثے کے بعد موقع واردات پر بچوں کے چیخنے چلانے کی آوازیں آرہی تھیں، مقامی لوگوں نے ان بچوں کی آوازیں سن کر موقع واردات پر پہنچے، موقع واردات کا منظر دردناک تھا مقامی لوگوں مے اس حادثہ کی اطلاع پولس اور انتظامیہ کو دی جس کے بعد مقامی لوگوں اور پولس نے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ کئی گھنٹوں تک چلے ریسکیو آپریشن کے بعد زخمی بچوں کو قریبی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ حادثے کی خبر ملتے ہی بچوں کے والدین بھی اسپتال پہنچ گئے۔

وہیں ڈاکٹرس کے مطابق زیادہ تر بچوں کو ہیڈ انجری اور فریکچر ہوا ہے، انتظامیہ کی جانب سے تمام زخمیوں کا مفت علاج کا اعلان کیا گیا ہے، فی الحال تمام زخمیوں کا علاج جاری ہے۔


Share: